اہم ترین خبریںپاکستان

ناصبی احمد جاوید امریکہ اور اسرائیل کے منحسوس تکفیری ایجنڈا کے ترجمان بن گئے

 آج تک کسی نے یہ نعرہ سنا ہے کہ کافر کافر سنی کافر ؟ نہیں سنا، لیکن تکفیریوں نے نہ صرف شیعہ کافر کے نعرے لگائے، بلکہ اہل تشیع کا قتل عام کیا، کوئی بولا؟

 شیعیت نیوز: ناصبی اور تکفیری احمد جاوید نے کہا ہے کہ  ایران میں اہل سنت پر ظلم ہو رہا ہے اور اس پر شیعہ نہیں بولتا۔
ظلم جہاں بھی ہو جس پر بھی ہو چاہے وہ غزہ کا سنی ہو پاکستان کا سنی ہو، ولایت فقیہ نہ صرف اس کے حق میں آواز بلند کرتا ہے بلکہ اقدام بھی کرتا ہے جیسا غزہ میں دیکھ لیں، کہ حماس کی تسلیحاتی مدد کون کر رہا ہے؟
صرف تشیع ہے چاہے وہ تشیع ایران کا ہو، لبنان کا ہو، یمن کا ہو، یا پھر پاکستان کا ہو، لیکن اہل سنت میدان میں نظر نہیں آرہے؟
• ہم یہ بتا سکتے ہیں کہ سعودی عرب میں اہل تشیع پر کتنا ظلم ہوا آپ اور آپ جیسے کوئی بولا؟
• نائجیریا میں ظلم ہوا، عراق میں سوریا میں، لبنان میں، خود اپنے ملک پاکستان میں تشیع پر اتنا ظلم ہوا کوئی بولا؟ پاکستان میں تشیع کی ٹارگٹ کلنگ ہوتی رہی دھماکے ہوتے ہیں کوئی بولا؟
پاکستان میں تشیع کے قاتلوں کو باعزت بری کیا جاتا ہے کوئی بولا؟
 پاکستان میں تشیع کے جوانوں کو لاپتہ کیا جاتا ہے کوئی بولا؟
 اور یہ دہشت گردی اور یہ تکفیرییت یہ شیعہ کافر کے نعرے یہ قتل و غارت یہ سب کچھ اہل سنت کا نام استعمال کرکے یہ تکفیری انجام دیتے ہیں کوئی بولا؟
 آج تک کسی نے یہ نعرہ سنا ہے کہ کافر کافر سنی کافر ؟ نہیں سنا، لیکن تکفیریوں نے نہ صرف شیعہ کافر کے نعرے لگائے، بلکہ اہل تشیع کا قتل عام کیا، کوئی بولا؟
ہم تشیع بولے، کہ ظلم جس پر بھی ہو چاہیے وہ فلسطین کا سنی ہو یا کشمیر کا ہم نے آواز اُٹھائی۔
اور ہمیں فخر ہے کہ ہم تو وہ ہیں کہ جن کی وجہ سے آج اہل سنت بھی محفوظ ہیں اور یہ بات دنیا جانتی ہے کہ اگر نظام ولایت فقیہ نہ ہوتا، شہید سلیمانی جیسے افراد نہ ہوتے تو آج داعش پاکستان بھی پہنچ چکی ہوتی۔
لہذا ٓپ تشیع کے احسانات کو فراموش نہ کریں۔
ہمارے ہاں تو صرف فتاوی ہی نہیں بلکہ عملا کر کے دکھایا ہے تسنن کی حفاظت کی ہے کہ اہل سنت ہمارے بھائی ہی نہیں بلکہ ہماری جان ہیں آپ اپنی طرف دکھا دیں کہ آپ نے تشیع کے لیے کیا کیا ہے؟

متعلقہ مضامین

Back to top button