لاہور، اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

02 مارچ, 2024 15:47

شیعیت نیوز: لاہور کے علاقے اچھرہ بازار میں عربی رسم الخط والا لباس پہننے والی خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے میں اچھرہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متعدد افراد کیخلاف درج کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کی کاپی اعلیٰ پولیس آفسر کے حکم پر سیل کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی آر ایس ایچ او اچھرہ بلال احمد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے حوالے سے پولیس کی جانب سے متعدد میٹنگز ہوئیں، مذہبی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے افسران کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کرنے کا کہا گیا۔

لاہور، اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنیوالوں کو سزا دینے کا فیصلہ

پولیس ذرائع  کے مطابق حکومتی شخصیات کی پولیس کیساتھ میٹنگ میں ایف آئی آر کا حکم دیا گیا

ایف آئی آر میں 5 کے قریب نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمے کی تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

2:23 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top