پاکستان کی اہم خبریں

لاہور، اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنیوالوں کو سزا دینے کا فیصلہ

خواتین کی ہراسمنٹ کے حوالے سے مریم نواز کی پالیسی بہت سخت ہے، ان کی خواہش ہے کہ صوبے میں خواتین کو احترام دیا جائے اور خواتین کو ہراساں کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

شیعیت نیوز : لاہور کے اچھرہ بازار میں عربی رسم الخط والا لباس پہننے والی خاتون کو ہراساں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کچھ لیگی رہنماوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تجویز دی ہے کہ ایسے واقعات کا تدارک اسی صورت ہی ممکن ہے، جب اس کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔
مریم نواز کو تجویز دی گئی ہے کہ اگر اس ہجوم کو سزا دیدی گئی، تو آئندہ ایسے واقعات کو وقوع پذیر ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔
مریم نواز نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ دستیاب ویڈیوز میں خاتون کو ہراساں کرنیوالوں کی شناخت کی جائے، ان کے کوائف اور پتے کی فہرست مرتب کی جائے۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت کا عمل خفیہ رکھا جائے گا، اور شناخت ہونے کے بعد ایک بار پھر وزیراعلیٰ سے ان ملزمان کیخلاف کارروائی کی اجازت لی جائے گی۔
خواتین کی ہراسمنٹ کے حوالے سے مریم نواز کی پالیسی بہت سخت ہے، ان کی خواہش ہے کہ صوبے میں خواتین کو احترام دیا جائے۔
خواتین کو ہراساں کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button