پاکستان کی اہم خبریں

اے ایس پی شہربانو نقوی خاندان سمیت سعودی شاہی خاندان کی مہمان بنیں گی

ترجمان سعودی سفارتخانے کے مطابق سعودی سفیر نے نوجوان پولیس افسر کی جرات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سفارتخانے مدعو کیا۔ چند روز قبل بہادر پولیس افسر سیدہ شہر بانو نقوی نے لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایا تھا۔

شیعیت نیوز : اے ایس پی گلبرگ پولیس شہربانو نقوی خاندان سمیت سعودی شاہی مہمان بنیں گی۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سفارتخانے میں اے ایس پی شہر بانو نقوی سے ملاقات کی۔

ترجمان سعودی سفارتخانے کے مطابق اے ایس پی شہربانو اور اہلخانہ سمیت شاہی مہمان ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور، اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنیوالوں کو سزا دینے کا فیصلہ

شہربانو اور اہلخانہ کے شاہی مہمان کی حیثیت سے دورہ ریاض کا اہتمام کریں گے۔

ترجمان سعودی سفارتخانے کے مطابق سعودی سفیر نے نوجوان پولیس افسر کی جرات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سفارتخانے مدعو کیا۔

؎چند روز قبل بہادر پولیس افسر سیدہ شہر بانو نقوی نے لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button