پاکستان کی اہم خبریں

ہم اپنے موقف پر قائم ہیں، حکومت کا حصہ نہیں ہونگے، مولانا عبدالغفور حیدری

نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونیوالی ملاقات پر بیان دیتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دونوں رہنماء باہر آئے تو خوش نظر آئے، ملاقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

شیعیت نیوز : جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ ہمارا موقف قائم ہے کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں ہوں گے۔

نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات پر بیان دیتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دونوں رہنماء باہر آئے تو خوش نظر آئے، ملاقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وعدہ کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کی امید پر پورا اتروں گا : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم نے بڑا فیصلہ لیا ہے، ہم اس کو بدلنے کا اختیار نہیں رکھتے، 7 مارچ کو پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے، 3 مارچ کو سندھ کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا۔

جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے بعد مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا، مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں فیصلوں کی توثیق لی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button