پاکستان کی اہم خبریں

وعدہ کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کی امید پر پورا اتروں گا : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

شیعیت نیوز : آج نو منتخب اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا کے 22 ویں قائد ایوان کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

اسپیکر کے پی اسمبلی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے 90 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار عباداللہ خان نے 16 ووٹ حاصل کیے، اس طرح علی امین گنڈا پور 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے.

وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں-

دعا ہے اللہ تعالی میری مدد فرمائے، میں بانی پی ٹی آئی کا شکرگزار ہوں کہ مجھے وزیر اعلی کےلیےنامزد کیا، انشااللہ امیدوں پر پورا اتروں گا۔

ہمارے کارکنوں کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ کسی فسطائیت میں نہیں ہوا، ہمارے لیڈر کا قصور یہ ہے کہ عوام اور پاکستان کی خودمختاری کی بات کی.

ہمارے لیڈر نے قوم کیلئے 27 سال جدوجہد کی، مطالبہ ہے کہ فری اینڈ فیئر ٹرائل کیا جائے ہمارے لیڈر کو جلد رہا کیا جائے.

ان کا کہنا تھا کہ  میرا لیڈر صحیح کہتا تھا کہ ہم آزاد نہیں غلام ہیں، حقیقی آزادی ہماری ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک ایران گیس پائپ منصوبہ روکنے میں امریکہ نے کوئی ہدایت نہیں دی،ترجمان دفترخارجہ

جو ظلم ہوا اس کا ازالہ کریں اور اپنی اصلاح کریں، ہم انتقام نہیں چاہتے، یہ ملک اور ادارے ہمارے ہیں، ایسا نظام چاہتے ہیں کہ کوئی بھی اس ملک میں زیادتی نہ کرسکے۔

آزاد حیثیت میں ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن جیتنے والے علی امین گنڈا پور کو سنی اتحاد کونسل کی حمایت حاصل تھی.

ان کے مد مقابل مسلم لیگ نون کے عباد اللہ خان تھے جنہیں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی حمایت بھی حاصل تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button