اہم ترین خبریںپاکستان

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نےثابت کردیا پی ڈی ایم 2 دور میں بھی کچھ نہیں بدلا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

عوام کی زندگی کو اذیت ناک بنانے کے لیے مفاد پرست ٹولے ایک بار پھر متحد ہو چکے ہیں

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم 2 مافیاز کے ایسے اشتراک کا نام ہے۔

جس نے گزشتہ دور میں ڈیرھ سال کے دوران عوام کو مہنگائی کے ایسے چنگل میں جکڑا کہ فاقوں اور غربت سے تنگ متعدد افراد کو اپنے اہل خانہ سمیت خودکشی کرنی پڑی۔

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے ایک بار پھر یہ ثابت کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم 2 کے اس دور میں بھی کچھ نہیں بدلا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی ملاقات

عوام کی فلاح وبہبود کے بڑے بڑے دعوے اور منصوبوں کا تعلق اس سیاسی گٹھ جوڑ کے انتخابی منشور تک محدود تھا۔

عوام کی زندگی کو اذیت ناک بنانے کے لیے مفاد پرست ٹولے ایک بار پھر متحد ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button