اہم ترین خبریںپاکستان
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی ملاقات
قائد وحدت نے الیکشن کے موقع پر پاراچنار کے شیعہ سنی عوام کے اتحاد و وحدت اور پاراچنار کابینہ اراکین و الیکشن ٹیم کی کاوشوں کو سراہا.

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مجلسِ وحدت مسلمین کے پاراچنار سے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی ملاقات ہوئی ۔
اس موقع پر وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ،مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری برادر سید اسد نقوی، برادر سید محسن شہریار، برادر آصف رضا ایڈووکیٹ ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر سید یاور علی کاظمی ، متعلم حوزہ علمیہ قم علامہ سید ۔
حسن رضا نقوی، برادر مولانا سید عباس نقوی بھی شامل تھے۔
اس موقع پاراچنار کی صورتحال کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
قائد وحدت نے الیکشن کے موقع پر پاراچنار کے شیعہ سنی عوام کے اتحاد و وحدت اور پاراچنار کابینہ اراکین و الیکشن ٹیم کی کاوشوں کو سراہا.