خیبرپختونخوا: ہری پور میں مسجد کی توہین، اذان میں "علی ولی اللہ”پہ پابندی
شیعیت نیوز: موصولہ اطلاعات کے مطابق ہری پور میں خانہ خدا کی توہین کی جا رہی ہے اور مسجد بند کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
ضلع ہری پور کے گاؤں چنگی بانڈی میں مسجد محسنِ رسالت حضرتِ ابو طالب سے اذان پہ اعتراض کیا گیا ہے۔
ایک تکفیری اور شرپسند خارجی مولوی نے پہلے مسجد کے نام پہ اعتراض کیا جو کہ حل کر دیا گیا ۔
مسجد کے نام کا معاملہ حل ہونے کے بعد تکفیری گروہ کا مطالبہ ہے کہ اس مسجد سے اذان نا دی جائے کیونکہ اذان میں "علی ولی اللہ ” کی گواہی دی جاتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مفتی طارق مسعود نے تحریک لبیک والوں کو ڈپریشن کا شکار قرار دے دیا
اس متعصب اور متشدد گروہ کی پشت پناہی ایس پی اور ڈی ایس پی کر رہے ہیں ۔
بے بنیاد ایف آئی آر کو بنیاد بنا کے ریاستی دہشت گردی کی گئی اور سادات کے گھروں کی حرمت پامال کی گئی۔
مومنین کا کہنا ہے کہ ہم علی ولی اللہ سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں ۔
ہم نے اس عقیدے کی پاداش میں ہزاروں لاشیں اٹھائی ہیں مگر عقیدے پہ سمجھوتا نہیں کیا ۔
انتظامیہ جلد از جلد اس معاملے کا نوٹس لے اور حل نکالا جائے ۔







