پاکستان کی اہم خبریں

مفتی طارق مسعود نے تحریک لبیک والوں کو ڈپریشن کا شکار قرار دے دیا

شیعیت نیوز: معروف اہل سنت عالم مفتی طارق مسعود نے ایک ویڈیو بیان میں لاہور کے حالیہ واقعے کے متعلق رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک والے مذہبی جنونی اور ڈپریشن کا شکار ہیں ۔

یہ لوگ اسلام کی تعلیمات کو مسخ کرتے ہیں اور اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔

اچھرہ بازار لاہور کے وقوعے کو نشانہ بناتے ہوئے مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ اگر اس خاتون کو قتل کر دیا جاتا تو دنیا میں اسلام اور پاکستان کا کیا چہرہ پیش ہوتا؟

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی قومی اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

مفتی طارق مسعود نے اس دوران حالیہ سیاسی صورتحال پہ بھی تنقید کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس صرف مذہب کے علاوہ پیش کرنے کو کچھ نہیں بچا،دوسری جانب سیکیولر بھی دوسری انتہا پہ کھڑے ہیں اور تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔

مفتی طارق مسعود نے خاص قسم کی شدت پسندانہ ذہنیت کو پاگل پن اور دماغی مرض قرار دے دیا اور کہا کہ ان کو ہم سب نے مل کے کنٹرول کرنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button