متعصب لوگوں کی تعیناتی بدترین دھاندلی کا ثبوت ہے، سید ناصر عباس شیرازی
شیعیت نیوز : مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن کا تقاضہ ہے کہ لوگوں کی رائے کا احترام کیا جائے۔
جو ووٹ بیلٹ باکس میں ڈالا جائے اس کا احترام کیا جائے، اور عوام کے منتخب کردہ نمائندگان کو حکومت کرنے کی اجازت ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے دھاندلی کئی مراحل میں کی گئی۔
پی ٹی آئی سے نشان چھیننا ، متعصب لوگوں کی تعیناتی، کمپین کی اجازت نہ دینا، امیدواروں کے گھروں پر چھاپے مارنا اور موبائل سروس بند کرنا بدترین دھاندلی کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تاریخ رقم!مجلس وحدت مسلمین پہلی بار قومی اسمبلی کا حصہ بن گئی،علامہ راجہ ناصر زندہ باد کی گونج
لوگوں نے خوف کے بت کو توڑ کر ووٹ کے ذریعے سے انتقام لیا مگر ان کی رائے کا احترام نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میڈیا نے مینڈیٹ چوری کے عنوان سے خبریں چھاپی ہیں، اور پی ٹی آئی کو کم از کم 80 سیٹوں سے محروم کیا گیا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ دھاندلی کا تیسرا مرحلہ اب جاری ہے، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں سے بھی محروم کیا جا رہا ہے اور وہ اس معاملے میں الیکشن کمیشن سے کوئی توقع نہیں رکھتے ، البتہ عدالت سے انصاف کی امید ہے۔







