اہم ترین خبریںپاکستان

تاریخ رقم!مجلس وحدت مسلمین پہلی بار قومی اسمبلی کا حصہ بن گئی،علامہ راجہ ناصر زندہ باد کی گونج

انجینئر حمید  حسین کا تعلق پارہ چنار سے ہے۔ وہ 8فروری کو بھاری اکثیریت سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں حلف اٹھا لیا ہے

شیعیت نیوز:قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہوا۔

مجلس وحدت مسلمین کے رکن نے بھی حلف اٹھا لیا۔

انجینئر حمید  حسین کا تعلق پارہ چنار سے ہے۔ وہ 8فروری کو بھاری اکثیریت سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں حلف اٹھا لیا ہے

حلف کے بعد کاغذات نامزدگی پر دستخط بھی کردئیے۔

دستخط کے بعد رکن قومی اسمبلی حمیدحسین نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری زندہ باد کا فلک شگاف نعرہ بھی بلند کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہناہے یہ تاریخی موقع ہے کہ جب پہلی بار شیعہ قومی سیاسی جماعت پہلی بار قومی اسمبلی کا حصہ بنی ہے

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی کا بھی حصہ بن گئی

اور رکن نے حلف اٹھالیا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اس سیاسی جدوجہد پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

یاد رہے مجلس وحدت مسلمین قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا پہلی بارحصہ بنی ہے۔

گلگت بلتستان میں اپوزیشن لیڈر میثم کاظم کا تعلق بھی مجلس وحدت مسلمین سے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button