تکفیریت اور فسادی حسن اللہ یاری ایک ہی سکے کے دو رخ،مومنین ہوشیار رہیں
شیعیت نیوز:تکفیریت اور حسن اللہ یاری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،مومنین ہوشیار رہیں۔
حسن اللہ یاری کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مدافع حرم سیدہ زینب شہید القدس حاج سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کےبعد حسن اللہ یاری شہید کی شان میں توہین آمیز بیان کر رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےایک جانب تکفیری اور ناصبی بھی شہید القدس کو اہلسنت کا قاتل قرار دیتے ہیں تو دوسری جانب حسن اللہ یاری عراق میں شیعیان حیدر کرار کا قاتل شہید سردار کو قرار دیتا ہے۔
جبکہ حقیقت یہ ہے کہ شہید سردار نے شام میں عیسائیوں عراق میں کردوں کی بھی حفاظت کی اور کربلائے معلیٰ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والی داعش کو نیست و نابوت کیا۔
حسن اللہ یاری کا ہدف تشیع عالمی کےخلاف ہرزہ سرائی کرنا اور شیعہ سنی کے مابین تفرقہ ڈالنا ہے۔
تکفیری اور حسن اللّٰہ یاری ایک ہی پلیٹ فارم پر شیعیت ، مرجعیت اور رہبریّت کے خلاف کام کرتے ہیں ۔
اصل میں یہ تفرقہ باز و دشمنِ رہبر ،حسن اللّٰہ یاری نام کا شخص ، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ایجنٹ ہے لیکن اس نے لباس شیعہ کا پہنا ہوا ہے اور سادہ لوح شیعوں کو گمراہ کرنا چاہتا ہے







