پاکستان کی اہم خبریں

ہندوستان اور اسرائیل دہشت گرد ریاستیں ہیں، قمر زمان

شیعیت نیوز: سابق ممبر ضلع کونسل علی قمر زمان اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کا اسی طرح یقین ہے جس طرح صبح سورج کے طلوع ہونے کا یقین ہے۔

ہندوستان اور اسرائیل دہشت گرد ریاستیں ہیں، کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے قتل کیا جا رہا ہے۔

عالمی اور اسلامی برادری اس کا نوٹس لے، حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی تشکیل دے کر عملی اقدامات کرے تاکہ کشمیر کو آزاد کرایا جا سکے۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں نے کشمیر کی آزادی کیلئے اپنے لہو پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:نگران حکومت ایران گیس منصوبے کی رکاوٹیں دور کرکے جاتی، قاضی زاہد حسین

نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے ہندوستان کے مظالم بے نقاب کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے، آبادی کے تناسب کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

مسلم تشخص ختم کیا جا رہا ہے، پاکستان کے حکمران اپنی شہ رگ کو ہندوستان کے پنجہ سے آزاد کرانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button