پاکستان کی اہم خبریں

نگران حکومت ایران گیس منصوبے کی رکاوٹیں دور کرکے جاتی، قاضی زاہد حسین

شیعیت نیوز: پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے ”دبنگ“ فیصلے کرنیوالی نگران حکومت کو ایران سے گیس لینے اور اس ضمن میں امریکہ کی رضا مندی حاصل کرنے سمیت حائل تمام رکاوٹیں دور کر کے جانا چاہیے تھا۔

پاکستان کے کروڑوں عوام اور کاروباری طبقہ گیس کی فراہمی میں بڑھتی ہوئی بتدریج قلت اور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر سخت پریشان ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا اور لوگوں کی مہینہ بھر کی کُل آمدن سے بھی زائد بل بھجوائے گئے اس قیمت پر کوئی مزدور، کلرک اور کم آمدنی والا شہری اپنا چولہا نہیں جلا سکے گا۔

بجلی، پانی کا بحران اپنی جگہ پر قیامت ڈھا رہا تھا، اب مہنگی گیس کا مسئلہ خوفناک شکل کیساتھ سامنے آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا

انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو غور کرنا چاہیے کہ بجلی، پانی، گیس جیسی بنیادی ضروریات کے بغیر 25 کروڑ عوام کا ملک کیسے اپنا وجود برقرار رکھے گا؟۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور ابن الوقتی نے پاکستان کو مسائل کی آماجگاہ بنا دیا۔

پچھلے 40 سال سے توانائی کے بحران کے حل کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش بروئے کار نہیں لائے گی۔

گیس، تیل کے ذخائر پر انویسٹمنٹ کرنے کی بجائے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ٹھیکے دینے میں زیادہ دلچسپی لی گئی۔

جن نمائندوں اور پارٹیوں پر مشتمل حکومتیں بن رہی ہیں یہی چہرے 40 سال سے ایوانوں میں براجمان ہیں۔

اگر ان کے پاس دکھتے ہوئے مسائل کا کوئی حل ہوتا تو اب تک سامنے آ چکا ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی عدم استحکام اور انرجی کا بحران پاکستان کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button