پاکستان کی بعض جماعتوں کا انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کا دائرہ بڑھانےکااعلان
شیعیت نیوز : کراچی پریس کلب کے باہر عام انتخابات کے نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ دس رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جو آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرے گی۔
موجودہ حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں عمران خان اور اسد عمر عدالت سے بری
جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیراسامہ رضی نے کہا کہ 8 فروری کو لوگوں نے پرامن انقلاب برپا کیا۔
ملک طاقتوروں کی مرضی سے نہیں، آئین کے مطابق چلے گا۔
احتجاجی مظاہرے میں جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف کے کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی۔







