پاکستان کی اہم خبریں

احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں عمران خان اور اسد عمر عدالت سے بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی، فیصل جاوید اور اسد عمر کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا

شیعیت نیوز : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی 2023 کو احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ، فیصل جاوید، سابق رہنما اسد عمر اور دیگر کو بری کردیا ہے۔

عدالت نے راجا خرم نواز اور علی نواز اعوان کو بھی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا ہے

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے درخواست بریت منظور کرنے کافیصلہ جاری کردیا-

دوران سماعت وکلاء آمنہ علی، سردار مصروف خان اور محسن غفار عدالت میں پیش ہوئے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان کی جانب سے 249 اے کے تحت الگ الگ بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں-

یہ بھی پڑھیں : صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 115 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

مقدمے میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی جاسکتی، مقدمہ کا مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے۔

جاری فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی، اسدعمر، راجہ خرم شہزاد نواز کی بریت درخواستیں بھی منظور کی جاتی ہیں جبکہ علی نواز اعوان، فیصل جاوید،عابد حسین اور ظہیر خان کی بریت درخواستیں بھی منظور کی جاتی ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان اسدعمر،علی نواز اعوان اور فیصل جاوید ضمانت پر ہیں، مچلکے واپس لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان پر 26مئی 2022 کو تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button