پاکستان کی اہم خبریں

شہباز شریف وزیراعظم اور ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی نامزد

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا۔

شیعیت نیوز : اسلام آباد میں نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے اختتام پر پارٹی کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی طرف سے شہباز شریف کو وزیراعظم اور سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کرنے کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور واقعہ:جاہل ملاوں کو خاتون سے معافی مانگی چاہئے تھی،علامہ شہریار عابدی

پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت نواز شریف نے کی اور انہوں نے ہی شہباز شریف کی بطور وزیراعظم اور سردار ایاز صادق کی بطور اسپیکر قومی اسمبلی نامزدگی کی۔

واضح رہے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے پہلے ہی صدر پاکستان کیلئے آصف علی زرداری کے نام پر اتفاق کر لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button