اہم ترین خبریںپاکستان
لاہور واقعہ:جاہل ملاوں کو خاتون سے معافی مانگی چاہئے تھی،علامہ شہریار عابدی
تھانے میں دوملاوں کے درمیان خاتون کو بٹھاکر ویڈیو بنائی گئی یہ سراسر بے غیرتی ہے ۔ کیا تم اپنی بیٹیوں کو ایسے مردوں کے درمیان بٹھاوگے

شیعیت نیوز:علامہ شہر یار عابدی نے لاہو رکے علاقے اچھرہ میں خاتون کو عربی رسم الخط کو بنیاد بنا کر ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
خاتون سے معافی کیوں منگوائی گئی۔جاہل ملاوں کو خاتون سے معافی مانگنی چاہئے تھی کہ انہوں نے خاتون پر الزام لگایا۔
علامہ شہر یار عابدی نےمزید کہا کہ ان جاہل ملاوں کو دیکھنا چاہئے تھا کہ لباس پر کوئی آیت نہیں لکھی ہوئی تھی
یہ بھی پڑھیں: فرزند رسول اکرم ؐ ، خلیفتہ اللہ حضرت امام محمد مہدی آخرالزمانؑ کاگستاخ احسن باکسر ملعون گرفتاری کے بعد لاہور منتقل
تھانے میں دوملاوں کے درمیان خاتون کو بٹھاکر ویڈیو بنائی گئی یہ سراسر بے غیرتی ہے ۔ کیا تم اپنی بیٹیوں کو ایسے مردوں کے درمیان بٹھاوگے
خدا ایسے جاہل اور شرپسند مولویوں سے نجات عطا کرے لیکن قوم کی بھی ذمہ داری ہے وہ ایسے لوگوں سے دور رہیں۔