اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ کے مختلف علاقوں پر جارح صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ بمباری

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے خان یونس کے بعض علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کی ہے ۔

زیادہ ترحملے شہر خان یونس کے مشرقی حصے پر کئے گئے ہیں۔

صیہونی فوجیوں نے بدھ کی صبح غرب اردن میں جنین کیمپ پر متعدد فوجی ہتھیاروں سے یلغار کی۔

یہ بھی پڑھیں:صہیونی حکومت کو ہتھیار فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جائے، او آئی سی

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ نزار محمود عبدالمعطی حساسنہ شہر بیت لحم کی مزموریا گذرگاہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوگئے ہيں۔

غزہ پر صیہونی فوج کے یہ وحشیانہ حملے ایک ایسے وقت جاری ہیں جب عالمی ادارے اور پوری دنیا کی رائے عامہ، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کررہی ہے۔

غزہ میں صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباریوں میں اب تک تیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button