غزہ پرحملے کی مخالفت میں خود سوزی کرنے والا امریکی فوجی دم توڑ گیا
شیعیت نیوز : امریکی فوجی اہلکار نے غزہ پر وحشیانہ صیہونی حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واشنگٹن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے خود سوزی کرلی تھی۔
امریکی فضائیہ کے ترجمان نے بھی اس امریکی فوجی کی ہلاکت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔
ہلاک ہونے والا امریکی فوجی امریکی فضائيہ کا ایک پائلٹ بتایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی فضائیہ کے جوان کی موت کی ذمہ دار بائيڈن انتظامیہ ہے، حماس
اس امریکی فوجی نے امریکہ کی فوجی وردی میں خود کشی کی۔
اس امریکی فوجی نے انٹرنیٹ پر وائرل کردہ اپنی ایک ویڈیو کلپ میں اعلان کیا کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کی جاری نسل کشی میں شریک نہیں ہونا چاہتا۔
دسمبر میں بھی ایک امریکی خاتون نے غزہ میں جاری صیہونی جرائم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اٹلانٹا میں صیہونی حکومت کے قونصل خانے کے سامنے خودسوزی کر لی تھی۔







