دنیامقبوضہ فلسطین

امریکی فضائیہ کے جوان کی موت کی ذمہ دار بائيڈن انتظامیہ ہے، حماس

فلسطین کی تحریک حماس نے امریکی فضائیہ کے ایک جوان کی خود سوزی اور موت کا ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ کو قرار دیا ہے

شیعیت نیوز : فلسطین کی تحریک حماس نے امریکی فصائیہ کے فوجی اہلکار کی جانب سے غزہ میں صیہونی جرائم اور فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کے خلاف احتجاج کے طور پر خود سوزی کے اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کے جوان کی خود سوزی اور موت کی ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ ہے۔

 فلسطین کی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ خود سوزی کا یہ واقعہ جو بوشنل کی موت پر ختم ہوا، نہتھے فلسطینی عوام کی نسل کشی میں شمولیت سے متعلق امریکی موقف پر امریکی عوام میں بڑھتی ہوئی برہمی کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا منبع ہے، ایرانی وزیرخارجہ

فلسطین کی تحریک حماس نے ہلاک ہونے والے امریکی فوجی بوشنل کے اہل خانہ اور اس کے دوستوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے خود سوزی کے اس کے اقدام کو انسانی اقدار کے دفاع اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت سے تعبیر کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button