پاکستان کی اہم خبریں

نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور نگراں وزیر صحت میں جھگڑا، ایک دوسرے کو دھمکیاں

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر اور نگراں وزیر صحت سعد خالد نیاز میں ہونے والی زبانی توتکار ہاتھا پائی اور دھمکیوں تک جا پہنچی، اجلاس کے دوران نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے۔

شیعیت نیوز : سندھ کابینہ کے آخری اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر اور نگراں وزیر صحت سعد خالد نیاز درمیان جھگڑا ہوگیا، جسٹس (ر) مقبول باقر اور نگراں وزیر صحت نے کابینہ کے آخری اجلاس میں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

سندھ کی نگراں کابینہ کے آخری اجلاس میں نگرانوں کے درمیان تلخیاں سامنے آگئیں، نگراں وزیراعلیٰ اور نگراں وزیر صحت سعد خالد نیاز نے ایک دوسرے کو دھمکیاں دے ڈالیں۔

سندھ کی کابینہ کا آخری اجلاس نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر کی زیر صدارت ہوا جس کا اختتام تلخیوں کے ساتھ ہوا، نگراں آپس میں ہی لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے دھمکیاں دیں اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوگئیں

ذرائع نے بتایا کہ دوران اجلاس نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر اور نگراں وزیر صحت سعد خالد نیاز میں ہونے والی زبانی توتکار ہاتھا پائی اور دھمکیوں تک جا پہنچی، اجلاس کے دوران نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے۔

نگراں وزیر صحت نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ نگراں حکومت میں عوام کے لئے کچھ کروں لیکن مجھے وزیراعلیٰ نے کام نہیں کرنے دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر نے جب اس الزام کا جواب دیا تو دونوں جانب سے گرما گرمی اور شور شرابا ہوا جو ہاتھا پائی تک پہنچا اور دونوں نے کابینہ کے دیگر اراکین کے سامنے ایک دوسرے کو تمھیں نہیں چھوڑوں گا جیسی دھمکیاں بھی دیں۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر نگراں کابینہ کے دیگر اراکین درمیان میں آئے اور دونوں کو علیحدہ کرکے بیچ بچاؤ کرایا اور یوں معاملہ رفع دفع ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button