پاکستان کی اہم خبریں

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوگئیں

پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی مشترکہ امیدوار مریم نواز پنجاب کی وزیراعلیٰ منتخب ہو گئیں، جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد وزیراعلی رانا آفتاب تھے

شیعیت نیوز : مسلم لیگ ن کی امیدوار اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن گئی ہیں۔

مریم نواز کے مقابلے میں سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب تھے۔

سنی اتحاد کونسل کے نامزد وزیراعلیٰ رانا آفتاب احمد خان نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت طلب کی، سپیکر ملک احمد خان نے رانا آفتاب کو بولنے سے منع کر دیا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آج کے اجلاس میں صرف وزیراعلیٰ کا چناؤ ہونا ہے، آپ آج کے اجلاس میں نہیں بول سکتے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا، برطانیہ اور صیہونی حکومت کو یمن کا انتباہ

جس پر پنجاب اسمبلی میں اراکین نے شور شرابا شروع کر دیا، سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج اور واک آؤٹ کیا۔

سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو منانے کیلئے سپیکر نے ایک کمیٹی بنائی تھی، تاہم کمیٹی انہیں منانے میں ناکام رہی، جس کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع کروایا گیا اور مریم نواز وزیراعلیٰ منتخب ہوگئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button