پاکستان کی اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لیے تیاریاں شروع کردیں

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صدرِ پاکستان کے عہدے پر انتخاب کے لیے انتخابی شیڈیول کی تیاری شروع کردی گئی ہے اور ممکنہ طور پر صدارتی انتخاب آٹھ یا نو مارچ کو منعقد کرانے پر غور کیا جارہا ہے

شیعیت نیوز : الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کے شیڈیول کی تیاری آئین کے آرٹیکل 41 کی روشنی میں کی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 41 کی شق 4 میں کہا گیا ہے کہ صدارت کے لیے انتخاب اس عہدے پر فائز صدر کی مدت ختم ہونے کے زیادہ سے زیادہ 60 دن اور کم سے کم 30 دن قبل کرایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے ذرایع کا کہنا ہے کہ آئین کے اس آرٹیکل پر عمل درآمد کرنے کے لیے آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے 30 دنوں کے اندر یعنی آٹھ یا نو مارچ کو صدارتی انتخاب کرانا ہوگا۔

آئین کے آرٹیکل 44 کی شق ایک کے مطابق صدر کی پانچ سالہ مدت عہدے کا حلف اٹھانے کے دن سے شروع ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوگئیں

ڈاکٹر عارف علوی نے نو ستمبر 2018 کو صدر مملکت کا حلف اٹھایا تھا اور اس حساب سے وہ نو ستمبر 2023 کو پانچ سالہ مدت مکمل کر چکے ہیں۔

لیکن صدر کے انتخاب سے قبل جنوری 2023 میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں تحلیل کردی گئی تھیں۔

آئین کے آرٹیکل 44 کی شق کے مطابق صدر اپنی میعاد ختم ہونے کے باوجود اپنے جانشین کے عہدہ سنبھالنے تک اس عہدے پر فائز رہے گا۔

موجودہ صدر آئین کے مذکورہ آرٹیکل کی روشنی میں تاحال عہدے پر موجود ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 11 مارچ سے پہلے سینیٹ کی خالی ہونے والے آدھے ایوان کی نشستوں پر انتخاب نہیں ہو پائے گا۔

جس کی وجہ سے 11 مارچ کے بعد سینیٹ کا ایوان سینیٹ کے انتخاب تک غیرموثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

سینیٹ کے انتخابات مارچ کے آخری ہفتی یا اپریل میں ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button