مقبوضہ فلسطین

اسرائیل فلسطین جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری

شیعیت نیوز : حماس کے رہنما محمد نزال نے کہا ہےکہ تحریک حماس کی ترجیح اس وقت غزہ میں اسرائیل کی فوجی جارحیت کو روکنا ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق حماس کے رہنما محمد نزال نے کہا کہ ہم اس وقت ایک ایسے سخت سیاسی مذاکرت کررہے ہيں کہ جو میدان جنگ سے کم نہیں ہے۔

دوسری جانب فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ علاقے میں کشیدگي جاری رہنے کا ذمہ دار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی متعدد چھاونیاں تباہ، حزب اللہ کا بڑا حملہ

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان محمد حاج موسی نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو، صیہونیوں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ یہ مزاحمت ہے جو قیدیوں کے تبادلے میں ہونے والے مذاکرات کی پیشرفت میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو غزہ کے شمال اور مرکز میں جو کچھ حاصل نہیں کر سکے، وہ رفح شہر میں بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے اس شہر پر صیہونی حکومت کی فوج کے زمینی حملے کی صورت میں رفح میں فلسطینیوں کے قتل عام اور ہولناک جرائم کی بابت خبردار کیا۔

اور کہا کہ مزاحمت کی کامیابیاں ثابت کرتی ہیں کہ نیتن یاہو جھوٹ بول رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button