اسرائیل کی متعدد چھاونیاں تباہ، حزب اللہ کا بڑا حملہ

26 فروری, 2024 10:02

شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کو "البغدادی” ملٹری بیرک اور اس کے اطراف میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ پٹی میں ثابت قدم فلسطینی عوام اور اس کی عظیم مزاحمت کی حمایت میں، پیر کی صبح 3 بج کر 10 منٹ پر اسرائیلی فوجوں کو البغدادی کے ٹھکانے اور اس کے اطراف کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت طاقت کی زبان سمجھتی ہے: حسن فضل اللہ

اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ میزائل نے انتہائی درستگی کے ساتھ اور براہ راست ہدف کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ لبنان نے 8 اکتوبر کو صیہونی دشمن کا مقابلہ شروع کیا اور غزہ میں طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے صرف ایک دن بعد ہی غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو راکٹوں اور مناسب ہتھیاروں سے بارہا نشانہ بنایا ہے۔

5:09 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top