پاکستان کی اہم خبریں

تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا: اسحاق ڈار

شیعیت نیوز: لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھنا چاہیے تھا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت دوسری پارٹیوں کے ساتھ ملکر بن رہی ہے،ہر چیز ڈیل ہوگی۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی آئی ایم ایف کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ بشیر نجفی کے فرزند علی نجفی کا کراچی میں پرتپاک استقبال،اہم ملی شخصیات سے ملاقات

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے وہ آج چلا گیا ہوگا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ان حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا؟

ان کا دعوی تھا کہ اس قرضے سے غربت بڑھے گی۔

سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام آنا چاہئے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ نوازشریف کے لئے مجھے زیرو کیا گیا اور پھر الیکشن میں دھاندلی کرائی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button