اہم ترین خبریںپاکستان

آیت اللہ بشیر نجفی کے فرزند علی نجفی کا کراچی میں پرتپاک استقبال،اہم ملی شخصیات سے ملاقات

الشیخ علی نجفی کراچی پہنچے تو علامہ شہنشاہ نقوی سمیت جید علمائے کرام نے انکا پرتپاک استقبال کیا 

شیعیت نیوز:آیت اللہ بشیر حسین نجفی کے فرزند الشیخ علی نجفی کا پہلا دورہ پاکستان جاری ہے۔

انہوں نے اسلام آباد اور لاہور میں کامیاب دورہ جات کے بعد  کراچی میں اہم شخصیات سے ملاقات کی ۔

الشیخ علی نجفی کراچی پہنچے تو علامہ شہنشاہ نقوی سمیت جید علمائے کرام نے انکا پرتپاک استقبال کیا

اس موقع پر گل پاشی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور:انٹرنیشنل حضرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس سے آیت اللہ بشیر نجفی کے فرزند کا خصوصی خطاب

کراچی میں نماز جمعہ انکی اقتدا میں ادا کیا گیا۔

الشیخ علی نجفی آیت اللہ بشیر حسین نجفی کے فرزند ہیں اور عرصہ دراز سے نجف اشرف میں مقیم ہیں

آیت اللہ بشیر حسین نجفی عراق کے چار بڑے مجتہدین میں سے ایک ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button