اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ پر تازہ صیہونی ہوائی حملوں میں دسیوں فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے صیہونی فوج کے جمعے کے حملوں میں چالیس افراد کی شہادت اور سو سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی

مزید کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکی حکومت اور عالمی برادری کو بھی ان جرائم کے جاری رہنے کا ذمہ دار سمجھتے ہيں ۔

آزاد دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جنگ کو فورا ختم کرائے جو اسرائیل نے عام شہریوں کے خلاف شروع کر رکھی ہے۔

اس سے پہلے آج ہونے والے صیہونی حملوں میں شہدا کی تعداد اٹھارہ اور پھر اس کے بعد اٹھائس بتائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی کانگریس کے یہودی ارکان کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

غزہ کے علاقے دیرالبلح میں ہونے والے ان حملوں میں چار رہائشی کمپلیکسوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ جمعرات کو صیہونی حکومت نے غزہ کے عوام کے قتل عام کی نو کارروائیاں انجام دی تھیں جن کے نتیجے میں ستانوے افراد شہید اور ایک سو بتیس زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ابھی بہت سی لاشیں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں یا سڑکوں پر پڑی ہوئی ہیں اور غاصب صیہونی فوجی امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ تک نہيں پہنچنے دے رہے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق سات اکتوبر کے بعد سے اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں انتیس ہزار چار سو دس فلسطینی شہید اور انسٹھ ہزارچارسو پینسٹھ زخمی ہوچکے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button