اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین
تل ابیب میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرہ
شیعیت نیوز: اسرائیلی اخبار معاریونےرپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
مظاہرین نیتن یاہو بالخصوص ان کی کابینہ کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہيں۔
مشتعل مظاہرین حماس کے ساتھ اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے کے لئے جلد سے جلد سمجھوتے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عالم اسلام صیہونیت کے خاتمے کا مشاہدہ کرے گا، رہبر معظم انقلاب
یہ مظاہرے ایسے عالم میں ہو رہے ہيں کہ مقبوضہ فلسطین ميں ہونے والے سروے کے مطابق نصف سے زیادہ صیہونیوں کا خیال ہے کہ آئندہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مزید شدید مظاہرے ہوں گے۔
سروے رپورٹ کے مطابق ساٹھ فیصد سے زیادہ اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ بہت جلد نیتن یاہو کے خلاف وسیع مظاہرے شروع ہوں گے۔