اہم ترین خبریںایران

عالم اسلام صیہونیت کے خاتمے کا مشاہدہ کرے گا، رہبر معظم انقلاب

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح 40ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کے شرکاء سے ملاقات میں قرآنی تعلیمات پر عمل کو انسانی معاشروں کی مشکلات حل کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔

اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی جانب سے غزہ کے حوالے سے قرآنی احکامات کو پس پشت ڈالنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج غزہ میں فلسطینی مزاحمتی قوتیں صہیونی دشمن کے مقابلے میں قرآنی احکامات پر عمل کرتے ہوئے پوری استقامت کے ساتھ لڑ رہی ہیں اور خدا کے فضل سے فلسطینی قوم کو فتح نصیب ہوگی اور عالم اسلام صیہونی جرثومے کی تباہی کا مشاہدہ کرے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ جو لوگ قرآن کو خدا کے ساتھ انسان کے ذاتی تعلق کی کتاب سمجھتے ہیں اور "سیاسی اسلام” اور ” سماجی نظام تشکیل دینے والے اسلام کو قبول نہیں کرتے وہ درحقیقت قرآن کے بارے میں امیر المومنین (ع) کے نقطہ نظر کے مقابلے میں آ کھڑے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رفح کے عوام کے قتل عام کی اجازت نہیں: ایرانی وزیر خارجہ کا گوترش کو خط

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے غزہ کے مسئلے کو عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے مزید فرمایا: کیا اسلامی ممالک کے رہنما اور حکام قرآن کی ان ہدایات پر کہ: "خدا اور مسلمانوں کے دشمنوں سے رابطہ نہ رکھیں”؟ عمل کر رہے ہیں؟۔ اسلامی ممالک کے حکمران قاتل صیہونی حکومت سے کھلے عام اپنے تعلقات منقطع کیوں نہیں کرتے اور اس رجیم کی مدد کرنا بند کیوں نہیں کرتے؟

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ خداوند متعال مسلم اقوام کا مواخذہ کرے گا کیونکہ انہوں نے اپنی حکومتوں پر صیہونی حکومت کی حمایت بند کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا ۔

اور اسلامی حکومتوں کا بھی مواخذہ کرے گا کہ انہوں نے قرآنی احکامات پر عمل نہیں کیا۔

انہوں نے تاکید کی کہ فلسطین کی مزاحمتی فورسز صیہونی دشمن کے مقابلے میں قرآنی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے پوری طاقت کے ساتھ کھڑی ہے اور خدا کے فضل سے نصرت الہی ان کے ضرور شامل حال ہو گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ آج عالم اسلام اور دنیا کے آزاد انسان غزہ کے مظلوم عوام سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں، فرمایا: غزہ کے عوام ان وحشیوں کے مظالم کا شکار ہوئے ہیں جن سے انسانیت کی بو تک نہیں آتی اور اسی لئے غزہ کے مظلوم عوام، مزاحمتی قوتوں کے بہادرانہ موقف اور غزہ کی مدد کرنے والوں کی حمایت کرنا سب سے اہم فریضہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button