اہم ترین خبریںپاکستان

  لاہور:انٹرنیشنل حضرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس سے آیت اللہ بشیر نجفی کے فرزند کا خصوصی خطاب

جس سے مرجع عالیقدر حافظ بشیر حسین نجفی مدظلہ العالی کے فرزند ارجمند علامہ شیخ ابو صادق علی النجفی عراق نے خطاب کیا اور امام حسین علیہ السلام کی شان بیان کی۔

 شیعیت نیوز: پانچویں سالانہ انٹرنیشنل حضرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس ادارہ منہاج الحسین لاہور میں منعقد ہوئی۔

جس سے مرجع عالیقدر حافظ بشیر حسین نجفی مدظلہ العالی کے فرزند ارجمند علامہ شیخ ابو صادق علی النجفی عراق نے خطاب کیا اور امام حسین علیہ السلام کی شان بیان کی۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام ہدایت کا چراغ اور نجات کی کشتی ہیں۔

آپ حق کا معیار ہیں، آپ کے راستے پر چل کر دنیا و آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے۔

آپ کی کربلائی تحریک سے ہر زندہ ضمیر انسان متاثر ہوا ہے، خواہ اس کا تعلق کسی بھی علاقہ، مذہب، ثقافت اور زبان سے ہو، آپؑ نے ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا سبق دیا ہے، جیسا کہ آج فلسطین کے مظلوموں کی حمایت کرنیوالے اور میدان عمل میں ڈٹ جانے والوں کا کہیں نہ کہیں کربلا اور امام حسین ؑ سے تعلق ضرور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ بشیر حسین نجفی کے فرزند الشیخ علی نجفی کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ کربلا سے وابستہ رہنے والے کمیت نہیں دیکھتے بلکہ کیفیت دیکھتے ہیں اور بہتر بھی لاکھوں سے جیت جاتے ہیں کیونکہ یہ ایمان، استقامت وفا اور جواں مردی کا سبق دیتے ہیں۔

اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا گیا۔

اس  موقع پر علامہ شیخ محمد باقر بحسون عراق، بیرسٹر اظفر علی ناصر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور، ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر بانی و سرپرست اعلیٰ ادارہ منہاج الحسینؑ

جعفر روناس ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران لاہور، آقائی مہران موحد فر قونصلیٹ جنرل ایران، ڈاکٹر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری امیر جمیعت اہلحدیث، پیر حبیب عرفانی رکن اسلامی نظریاتی کونسل سندر شریف، علامہ حسن رضا باقر، ڈاکٹر صداقت علی فریدی

علامہ رائے ظفر علی، لعل مہدی خان سابقہ چیئرمین آئی او، علامہ سید حسن رضا ہمدانی رہنما ایم ڈبلیو ایم، پرویز اکبر ساقی وحدت اسلامی، مولانا باقر گھلو، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ غلام مصطفی ٰ نیئر علوی، وکیل مطلق آیت اللہ حافظ بشیر حسین

نجفی علامہ امجد علی عابدی، علامہ آغا غلام کاظم اعوان، علامہ سید امتیاز عباس کاظمی، علامہ سجاد حسین جوادی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button