آیت اللہ بشیر نجفی کے فرزند الشیخ علی نجفی کی پہلی بار پاکستان آمد،اہم قومی اداروں اورشخصیات سے ملاقات

21 فروری, 2024 12:36

 شیعیت نیوز:آیت اللہ بشیر نجفی کے فرزند کی پہلی بار پاکستان آمد پر ملک بھر کی اہم قومی ملی شخصیات سے ملاقاتو ں کا سلسلہ جاری ہے۔

آیت اللہ العظمی حافظہ بشیر نجفی کے فرزند ارجمند الشیخ علی النجفی کی سربراہی میں مرکزی دفتر نجف اشرف کے وفد نے اسلام آباد میں قیام کے دوران چیئر مین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔

وفد نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پاکستان میں بہترین علمی و سیاسی فعالیت پر خراج تحسین پیش کیا۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کے فرزند حجتہ الاسلام الشیخ علی النجفی کی جامعۃ المنتظر آمد ہوئی

الشیخ علی النجفی اور عراق سے آئے وفد کا حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مہتمم اعلی علامہ محمد افضل حیدری نے اساتذہ، طلاب اور ٹرسٹیز کے ہمراہ عراق سے آئے وفد کا استقبال کیا۔

الشیخ علی النجفی کی شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس ، محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی ، شیخ نوازش علی ساعتی کی قبور پر حاضری، فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کی۔

استقبالیہ تقریب میں لاہور سے مدارس دینیہ کے مدیران اور آئمہ جمعہ و جماعت شریک ہوئے۔

نجف اشرف میں علامہ شفقت شیرازی کی حافظ بشیر نجفی کے فرزند سے ملاقات

حجتہ الاسلام الشیخ علی النجفی کا استقبالیہ تقریب سے خطاب 40 سال سے اپنے والد بزرگوار آیت اللہ بشیر نجفی کی زبان سے جامعۃ المنتظر کے بارے میں سن رہا تھا، اج اللہ تعالیٰ نے عظیم مادر علمی کی زیارت کا موقع نصیب فرمایا

طلبہ کو عربی زبان پر عبور حاصل کرنا چاہیے کہ یہ قران کی زبان ہے۔ جامعۃ المنتظر نے معاشرے میں زہد و تقویٰ کا درس دیا ہے۔

انشاءاللہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنصر آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی قیادت میں ترقی کرے گا۔

 الشیخ علی نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ المنتظر نے 1954 سے 2024 تک ہزاروں علماء معاشرے کو دیے۔

 اس موقع پر علامہ محمد افضل حیدری نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ علمیہ کے ابتدائی طالب علم آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کا مرجعیت کے مقام تک پہنچنا جامعۃ المنصر کا بہت بڑا فخر ہے۔

حافظ بشیر نجفی نے عرب معاشرے میں بیٹھ کر پاکستانی ہونے کے ناطے اپنے علم کا لوہا منوایا۔

حافظ بشیر نجفی عراق کے معروف علماء کے خاندان ال کاشف الغطاء اور ال حکیم کے علماء کے استاد ہونے کا شرف بھی رکھتے ہیں۔

1:42 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top