پارہ چنار میں صوبیدار کے قتل کی آڑ میں پورے علاقہ کا محاصرہ تشویش ناک ہے،شبیر ساجدی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گیدو پیواڑ میں نائب صوبیدار کے قتل پر سب غمگین ہیں۔
شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ قاتلوں کی گرفتاری پر پولیس کو ایکشن لینا چاہئے ۔
مگر پوری آبادی کا محاصرہ اور پکڑ دھکڑ ناقابل فہم ہے۔
سرکار انسانی حقوق کے پامالی کا خیال رکھیں ۔
پارہ چنار ایک با رپھر محاصرے میںِ، حالات کشیدہ ہوگئے
عوام الناس کو مشکل میں نہ ڈالیں، عمائدین اور ذمہ داران سے بات کرکے حل نکال دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ زور زبردستی عوام کو ریاست سے متنفر کرے گا ۔
پیار محبت اور احساس ذمہ داری سے کام لے کر عوام کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے نہ کہ کسی فرد واحد کو گرفتار کرنے کیلئے پوری آبادی کو مشکل میں ڈالنا سرکار کی دہشت اور انسانی حقوق کی پامالی سمجھی جائے گی۔







