مقبوضہ فلسطین

غزہ اور غرب اردن میں صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے

شیعیت نیوز: صیہونی ہیلی کاپٹروں نے آج منگل کی صبح کو شہر غزہ کے مشرقی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مرکز میں النصیرات کیمپ پر بھی بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید ہوگئے۔

خبری ذرائع نے اسی طرح غزہ میں خان یونس پر بھی صہیونی حکومت کے دوبارہ حملوں کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نتین یاہو اسرائیلیوں کو دھوکہ دے رہے ہیں، صیہونی تجزیہ کار

غزہ پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کے ساتھ ہی غرب اردن کے بھی علاقوں پر آج صبح غاصب فوجیوں نے شدید حملے کئے ہیں۔

صیہونی فوجیوں نے آج منگل کی صبح کو مغربی رملہ کےعلاقے کفرنعمہ اور مشرقی قلقیلیہ کے علاقے عزون پر دھاوا بول دیا۔

انتہا پسند صیہونیوں نے بھی غاصب فوجیوں کی حمایت سے غرب اردن میں شمال مغربی نابلس کے علاقے برقہ پر حملہ کردیا اور فلسطینیوں کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button