اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نتین یاہو اسرائیلیوں کو دھوکہ دے رہے ہیں، صیہونی تجزیہ کار

شیعیت نیوز:سینئر صیہونی تجزیہ کار "ناحوم بارنیاع” نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کی خبریں جھوٹ ہیں۔

نتین یاہو ان خبروں کے ذریعے اسرائیلیوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس نہ تو خوفزدہ ہے اور نہ ہی انہوں نے ہتھیار پھینکے ہیں بلکہ نتین یاہو اس طرح کی باتیں کر کے اپنی قوم کو فریب دے رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم احساسات، اقدار اور سلامتی کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں مگر در حقیقت وہ اپنے سیاسی مفاد کے لئے کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے مابین قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے لئے ہونے والے مذاکرات ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔

دوسری جانب صیہونی اخبار هاآرتز نے جمعے کی شب رپورٹ دی تھی کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ماہ رمضان سے پہلے تک ہو جائے گا۔

اس مذاکراتی عمل میں شریک کچھ بین الاقوامی ڈپلومیٹس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس اخبار کو بتایا کہ قیدیوں کے تبادلے کا یہ معاہدہ چھ ہفتوں کے لئے قابل عمل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نہ ہی جنگ بندی اور نہ ہی قیدیوں کا تبادلہ چاہتا ہے: اردن

هاآرتز نے ایک آگاہ ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس معاہدے کے عملدرآمد کا بہترین وقت ماہ رمضان ہے۔

اس سورس نے بتایا کہ اسرائیل کی کوشش ہے کہ وہ ان مذاکرات کو اپنے وقت کے مطابق عمل میں آئے تاکہ خان یونس میں اپنے فوجی آپریشن کو مکمل کر سکے اور شاید یہ آپریشن رفح تک پھیل جائے۔

اس ذریعے نے هاآرتز کو بتایا کہ ابھی تک دونوں فریق، مذاکرات کے اصلی مسائل اور جنگ بندی کی مدت کے حوالے سے بہت فاصلے پر ہیں۔

تاہم ابھی تک صیہونی رژیم، حماس پر دباو ڈال رہی ہے کہ وہ اپنے قیدیوں کی تعداد میں کمی کریں۔

صیہونی رژیم کا دعویٰ ہے کہ ابھی تک غزہ میں 134 اسرائیلی قیدی موجود ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی جیلوں میں اب تک آٹھ ہزار آٹھ سو قیدی حبس بے جا میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button