پاکستان کی اہم خبریں

پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست خارج

شیعیت نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست خارج کر دی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کیلئے درخواست پر سماعت کی۔

درخواستگزار آفاق احمد ایڈووکیٹ نے چیئرمین الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن غیر قانونی قرار دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ،سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی اشتراک ملکی ترقی کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

پی ٹی آئی سے انتخابی نشان بھی واپس لے لیا گیا ہے، اس وقت پارٹی کا کوئی عہدیدار موجود نہیں اور الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نامی پارٹی کا کوئی وجود نہیں ہے ۔

لہذا عدالت الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے اور پی ٹی آئی کے منتخب سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز قرار دینے کا حکم دے۔

عدالت نے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button