اہم ترین خبریںپاکستان

پی ٹی آئی ،سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی اشتراک ملکی ترقی کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

 شیعیت نیوز:پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے فیصلے کو ملک کے سیاسی استحکام، آئینی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے خوش آئند قرار دیتا ہوں۔

محدث اعظم کے چشم چراغ شہید صاحبزادہ فضل کریم کے بہادر فرزند صاحبزادہ حامد رضا کی مذہبی رواداری کے فروغ اور تکفیریت کے خاتمے کے لیے بے مثال خدمات ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا ایک محب وطن پاکستانی ہیں۔

اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے قابل قدر جذبات رکھتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی اشتراک ان شاءاللہ ملک میں ترقی و استحکام کی ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button