اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

آل سعود کی پاکستان میں فرقہ وارانہ مداخلت ،پی ٹی آئی اور ایم ڈیبلیو ایم سیاسی اتحاد کو مسلکی رنگ دے دیا

صحافی اعتزاز سید کی خبر کے مطابق سعودی وفد نے پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقات کی اور مجلس وحدت مسلمین سےعمران خان کے سیاسی اتحاد پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔

شیعیت نیوز:آل سعود کی پاکستان میں فرقہ وارانہ مداخلت ،پی ٹی آئی اور ایم ڈیبلیو ایم سیاسی اتحاد کو مسلکی رنگ دے دیا
سعودی حکومت نے پی ٹی آئی اور مجلس وحدت مسلمین اتحاد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
صحافی اعتزاز سید کی خبر کے مطابق سعودی وفد نے پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقات کی اور مجلس وحدت مسلمین سےعمران خان کے سیاسی اتحاد پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔
ایک طرف سعودیہ کے شیعہ ایرانی حکومت سے تعلقات اچھے ہیں دوسری طرف پاکستان میں شیعہ سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین پر تحفظات ہیں ۔
اس سے قبل جب سید عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کیا جارہا ہے تھا تو ایک حاضر سروس افسر نے سعودی حکومت سے کہا تھا یہ شیعہ ہیں بعد ازاں ریاست پاکستان نے وضاحت دی تھی کہ نئے آرمی چیف شیعہ نہیں ہیں۔
اس کے بعد وہ آرمی چیف بن گئے تھے ۔
دوسری جانب دیوبند مکتب فکر کی اہم سیاسی جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی اچانک عمران خان سے تعلقات بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
ماضی میں شیعہ جماعتوں کی قیادت کی جانب سے پاکستان میں شیعہ نسل کشی کا ذمہ دار بھی آل سعود کو قرار دیا جاتا ہے ۔
سعودی عرب کی ایما پر ہی پاکستان میں فرقہ واریت کو پھیلایا جاتا ہے ۔
اعتزاز سید کی خبر کے ردعمل میں شیعہ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ امریکہ ہو یا سعودیہ عرب پاکستان میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button