پاکستان کی اہم خبریں

جماعت اسلامی کا 16 فروری جمعہ کو کراچی میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان

شیعیت نیوز: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے 16 فروری بروز جمعہ یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ایم کیو ایم کو کراچی کے لوگوں نے مسترد کر دیا، اب عوام کے فیصلے کو قبول کرنا چاہیے جس نے ان کو مسلط کیا اس نے دہشتگردی کو فروغ دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ طاقت کے زور پر نتیجہ دیا گیا اور آر اوز نے لکھا ہوا نتیجہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بدترین دھاندلی سے غیر مقامی شخص کو مسلط کیا گیا، پیپلز پارٹی علمدار روڈ

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ قوم کی کوئی ڈائریکشن نہیں ہے، داخلی حالات صحیح نہیں ہیں۔

ایسی پارٹی جس نے بھتہ خوری کی، لوگوں کو فیکٹریوں میں جلایا، ان کو مسلط کیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ کل جمعہ کو حیدرآباد میں جلسہ ہے، جی ڈی اے نے شرکت کی دعوت دی ہے تو ہم جلسے میں جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم اپنی سیٹوں کیلئے لڑ رہے ہیں اور جمعہ کو کراچی میں یوم سیاہ منائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button