بدترین دھاندلی سے غیر مقامی شخص کو مسلط کیا گیا، پیپلز پارٹی علمدار روڈ
شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی علمدار روڈ یونٹ نے کوئٹہ کے حلقہ پی بی 42 میں حالیہ انتخابات کے نتائج کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دے دیا۔
علمدار روڈ میں پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء سید داود آغا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
جس میں شیعہ ہزارہ قوم کو اسمبلی سے باہر رکھنے اور غیر مقامی باشندے کو حلقہ پی بی 42 کی سیٹ پر لانے لانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین دھاندلی قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیو ایم اصولی سیاست کی قائل جماعت ہے، علامہ علی حسنین
اس موقع پر پیپلز پارٹی نے رہنماؤں نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ ہزارہ قوم کو اسمبلی فلور سے باہر رکھنا ممکنہ سازش یا ایجنڈے کو پایا تکمیل تک پہنچانے کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ علمدار روڈ میں مقیم تمام برادریوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور انکے حقوق کا جمہوری طریقے سے دفاع کریں گے۔
اگر نام نہاد مسلط کردہ نمائندے نے شیعہ ہزارہ قوم اور علاقے کے اصل مسایل کو نظرانداز کیا تو پیپلز پارٹی علمدار روڈ یونٹ پریشر گروپ کا کردار ادا کرے گی۔
قومی حقوق کی جہدوجد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔







