پاکستان کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم اصولی سیاست کی قائل جماعت ہے، علامہ علی حسنین

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ جعلی نمائندوں کو یہ گمان نہیں ہونا چاہئے کہ لوگوں نے انکا انتخاب کیا، کیونکہ وہ دھاندلی اور چوری سے کامیاب ہوئے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم اصولی سیاست کی قائل جماعت ہے۔

ہم اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ورکرز کنونشین اور کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے ضلعی کابینہ کے اراکین اور بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین پر مشتمل کارکنوں نے شرکت کی۔

علامہ علی حسنین نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دھاندلی سے ہرایا گیا۔

ہمارے خلاف منصوبوں اور دھاندلی کے باوجود ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری قوم کو ہم پر اعتماد ہے۔

سیاسی مخالفین نے ہمارے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کیا، تاہم ہم اللہ کی بارگاہ میں سرخ رو ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد امیدواروں کی ایم ڈیبلیو ایم میں شمولیت کے بعد الیکشن کمیشن کو نئی درخواست دیں گے،ناصر عباس شیرازی

ایم ڈبلیو ایم رہنماء کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اصولی سیاست کی قائل جماعت ہے۔

ہم متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

یہ بات ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ ہماری جماعت کے کسی بھی کارکن نے کوئی جعلی ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

ہمارے حامیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا گیا، بدنظمی کے ذریعے ہمارے ووٹس کم کرنے کی کوشش کی گئی، مگر ان سب کے باوجود ہم نے پانچ ہزار ووٹ لئے۔

اگلے انتخابات میں سیاسی مخالفین کی سازشوں کا مقابلہ اور بدنظمی پر قابو پاکر ووٹرز کی تعداد کو دگنا کرکے دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی ووٹوں سے جیت کر خود کو نمائندے سمجھنے والے وہی لوگ ہیں جو امتحان میں نقل سے پاس ہوئے ہیں۔

جعلی نمائندوں کو یہ گمان نہیں ہونا چاہئے کہ لوگوں نے انکا انتخاب کیا، کیونکہ وہ چوری سے کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے پولنگ کے روز ہمارے لئے مسائل کے انبار کھڑے کئے۔

انہیں یہ گمان نہ ہو کہ ہم شکست کھا گئے، بلکہ ہم مضبوط تر ہوکر اپنی جدوجہد تیز کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button