ایم ڈبلیو ایم، پی ٹی آئی اتحاد کے متعلق جماعت اہل حرم کے رہنما علامہ گلزار نعیمی کا بیان

14 فروری, 2024 16:47

شیعیت نیوز: جماعت اہل حرم پاکستان کے رہنما مفتی علامہ گلزار احمد نعیمی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور مجلس وحدت المسلمین کے اتحاد کو مذہبی اور مسلکی تناظر سے نکل کے دیکھنا چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست میں صرف مسلمان ہی حصہ نہیں لیتے بلکہ غیر مسلم بھی سیاسی عمل کا حصہ بنتے ہیں۔

کسی سیاسی جماعت کے اتحاد کو مذہبی نقطہء نظر سے دیکھنا قابل افسوس ہے۔

حالیہ اتحاد کے باعث کافی باتیں سننے میں آرہی ہیں جن میں سے کافی تکلیف دہ ہیں ۔

اس اتحاد کے متعلق ایران کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔ایران کو اس اتحاد سے کیا فائدہ یا نقصان ہو سکتا ہے ؟

پی ٹی آئی نے یہ اتحاد تکنیکی لحاظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈیبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے قابل اعتماد رشتے کے ثمرات دیکھ کر تکفیری کارڈ استعمال کیا گیا۔علامہ محمد امین شہیدی

پی ٹی آئی اور مجلس وحدت کا منشور اور ایجنڈا بالکل واضح ہے ۔

مجلس وحدت کے ساتھ اتحاد دل و جان سے کیا گیا ہے ۔

مختلف سیاسی جماعتیں دوسری جماعتوں سے اتحاد کرتی آئی ہیں ۔

متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پہ اتحاد ہوتا رہا ہے جس میں تمام جماعتیں شریک ہوئیں ۔

کسی آئین اور قانونی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایک مسلک کی جماعت کسی دوسرے مسلک کی جماعت سے اتحاد کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

اس ملک کو سیاسی ،مذہبی اور مسلکی جنگ سے نکل کے آگے بڑھنے دیجیے۔

6:21 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top