علامہ راجہ ناصر اہم ترین شخصیت بن گئے ،سازشوں کے خلاف کلیدی کردار صدیوں تک یاد رکھا جائے گا ،اوریامقبول جان

14 فروری, 2024 11:38

شیعیت نیوز:پاکستان کے معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جا ن نے حالیہ سیاسی صورتحال اور مجلس وحدت مسلمین کے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جس صورتحال سے دوچار ہے۔

الیکشن کے بعد جس تنازع کا شکار ہیں اس صورتحال میں کوئی تنظیم فعال ہے۔

اور اہم ترین کردار ادا کر رہی ہے تو وہ مجلس وحدت مسلمین ہے اس جماعت کی 2009میں رکھی گئی تھی۔

اس کے اغراض و مقاصد امت مسلمہ کیلئے شاندار ہیں۔

اوریا مقبول جان نے مزید کہاکہ پاکستا ن کے سیاسی منظر نامہ میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اہم ترین شخصیت بن چکے ہیں۔

پی ٹی آئی سے اتحاد قابل تعریف ہے یہ ایک ایسا اتحاد جو آئند ہ صدیوں تک یاد رکھاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

معروف تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر اور عمران خان کی وجہ سے ہم اتحاد اتفاق اور الہیٰ حکومت کے قیام کا خواب کی منزل تک طرف جائیں گے۔

فتنوں اور استعماری سازشوں کے دور میں آپ کا کلیدی کردار ہمیشہ امت مسلمہ کویاد رکھا جائے گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اس وقت قیام کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

1:19 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top