عمران خان سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

06 فروری, 2024 13:23

شیعیت نیوز: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ عمران خان  اور ہم ایک ہیں ۔

عمران خان میں پہلے سے زیادہ  خدا پر توکل بڑھا ہے۔ وہ اپنی اس جدوجہد کو آزادی کی جدوجہد کہتے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نے بتایا کہ جب میں نےعمران خان سے ملاقات کی تو انہوں نےکہا میں آپ کا ہی انتظار کر رہا تھا مجھے جیل میں جن اہم شخصیات  سے ملاقات کا انتظار تھا آپ ان میں سے ایک ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاست میں بڑی ہلچل! علامہ راجہ ناصر عباس جفری کی عمران خان سے جیل میں ملاقات

عمران خان سے ملاقات کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جیل انتظامیہ سے کاغذ قلم مانگا وہ کوئی اہم پیغام دینا چاہتے ہیں مگر انہیں کوئی چیز فراہم نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آزاد امید واروں کو اسمبلی میں لانے کیلئے دونوں پارٹیوں میں خاموش معاہدہ بھی زیر بحث ہے  جس کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

1:38 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top