اہم ترین خبریںپاکستان

تمام پاکستان کو مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کے اتحاد کی مبارک!ناصر عباس شیرازی کی ٹویٹ

بہادری و استقامت کی علامت عمران خان اور مزاحمت و میدان عمل میں جرات کی ساتھ موجودگی کا نشان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی با بصیرت قیادت کو سلام۔

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ  ‏مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کا الائنس اصولوں کی بنیاد پر ہے۔

جس کا بنیادی ہدف پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر سیاسی استحکام عطا کرنا ،اقتصادی بدحالی کا خاتمہ اور دہشتگردی کی مکمل روک تھام ہے ۔

کرپٹ ٹولہ ایک بار پھر عوامی مینڈیٹ کا راستہ روکنے کے لئے ایک ہو جائے گا۔

لیکن امریکی غلامی سے نجات ،آزاد خارجہ پالیسی، عوامی امنگوں کی ترجمان حکومت کے قیام اور وطن عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لئے پوری قوم اس اتحاد کے ساتھ کھڑی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین غیر مشروط پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہوگی:علامہ احمد اقبال رضوی

ظلم کا خاتمہ ہو گا اور عدل و انصاف قائم ہو گا انشاءاللہ۔

تمام پاکستان کو اس اتحاد کی مبارک۔

بہادری و استقامت کی علامت عمران خان اور مزاحمت و میدان عمل میں جرات کی ساتھ موجودگی کا نشان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی با بصیرت قیادت کو سلام۔

متعلقہ مضامین

Back to top button