اہم ترین خبریںپاکستان

مجلس وحدت مسلمین غیر مشروط پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہوگی:علامہ احمد اقبال رضوی

  غلامی نا منظور کا نعرہ ہمارا مشترکہ نعرہ ہے آزاد  خارجہ پالیسی اور ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری چاہتے ہیں۔

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نےاپنےایک بیان میں کہا ہے کہ

مجلس وحدت مسلمین  کا اصولوں کی بنیاد پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد ہے۔

ملک میں داخلی مختاری ہونی چاہئے۔ہم عمران خان کےملک کےبارے  میں وژن پر اعتماد رکھتے ہیں۔

عمران خان نے ملک کی خدمت کی  انکی پارٹی  نے کلین سویپ کیا ہے۔

 انہوں نےمزید کہا کہ غلامی نا منظور کا نعرہ ہمارا مشترکہ نعرہ ہے آزاد  خارجہ پالیسی اور ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری چاہتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین غیر مشروط پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button