کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے،وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگ کوووٹ دینگے،بلاول بھٹو
شیعیت نیوز: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق چلے گی، پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں وزارتیں نہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ الیکشن جیسا بھی ہوا عوام نے حصہ لیا، عوام اب مزید عدم استحکام نہیں چاہتی، نئے الیکشن اور سیاسی بحران سے بچنے کے لیے حکومت سازی میں تعاون کریں گے، حکومت کی تشکیل کے لیے (ن) لیگ کے امیدوار کو وزیر اعظم کا ووٹ دیں گے۔
انہوں نےکہا کہ خود کو وزیراعظم کی دوڑمیں شامل نہیں کرتا،پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے میں دلچسپی نہیں رکھتی،پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ نہیں ملا ،اس لیے وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں ہوں۔
انتخابات کے نتائج کو احتجاج کے ساتھ قبول کریں گے، وفاقی حکومت میں وزارتیں نہیں لیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ایک کمیٹی بنائے گی جو باقی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کرےگی،سیاسی استحکام کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کوئی گڈ یا بیڈ طالبان نہیں ہوں گے،بلاول بھٹو
اب عوام مزید عدم استحکام نہیں چاہتے۔پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان اور سندھ میں حکومت بنائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتاہوں آصف زرداری دوبارہ الیکشن لڑکر صدر بنیں،ہم صرف ایک سیاسی بحران نہیں بلکہ ایک معاشی بحران کا سامنا کررہے ہیں ۔
جبکہ ہم اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کا بھی سامنا کررہے ہیں ،پاکستان ایشو ٹو ایشو معاملات میں ضرور تعاون کریں گے۔
ہم چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت اور سیاسی و معاشی استحکام آئے ،پاکستان پیپلز پارٹی نے دیگر جماعتوں کیساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ہم چاہتے ہیں کہ حکومت سازی کا معاملہ آگے بڑھ سکے،ہم کوشش کریں گے کہ ملک کو اس بحران سے نکالیں اور ایسی سمت میں لے جائیں جہاں قیاس ختم ہو۔







