کسی اور سے بات نہیں ہوگی اتحاد صرف مجلس وحدت مسلمین سے ہوگا۔عمران خان

13 فروری, 2024 10:36

شیعیت نیوز:’ڈان نیوز‘ کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج پارٹی رہنما بیرسٹر گوہر خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی

جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ اتحاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا بڑا بیان !ہماری سیٹیں مجلس وحدت مسلمین کی اور اُنکی سیٹیں ہماری ہیں

عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے لیے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے لیے 3 نام سامنے آئے تھے، ان ناموں میں مشتاق غنی، تاج محمد خان ترند اور علی امین گنڈا پور شامل تھے۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 133 سے کامیاب ہوئے ہیں جب کہ اس کے علاوہ انہوں نے ڈیرہ اسمعٰیل خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن کو بڑے مارجن سے ہرایا تھا۔

علی امین گنڈاپور 93 ہزار 443 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے تھے جب کہ مولانا فضل الرحمٰن 59 ہزار 922 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

11:27 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top